ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج جزیزہ قشم میں خلیج فارس پل کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سامراجی قبضے، قوموں پر تسلط، فوجی اڈے قائم کرنے، توسیع پسندی، قتل وغارت اور قوموں کی تحقیر کی پالیسی پر عمل پیرا تھے وہ آج ناکامی سے دوچار ہوچکے ہیں۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ جو لوگ غیروں کی مدد سے اپنی قوموں کی تحقیر کررہے ہیں اور اپنی قوموں سے انھوں نے دوری فاصلہ اختیارکرلیا ہے اور خود غرضی کی راہ پر چل نکلےہیں اور اپنے عوام سے تکبر و دشمنی سے پیش آ تےہیں ظلم کرتےہیں اور بے غیرتی کا اور بزدلی کا راستہ اپنالیا ہے وہ بھی زوال کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اچھی زندگی، سعادتمندانہ مستقبل اور رفاہ و سلامتی اور عزت و سربلندی ملت ایران کے اعلی اور الہی اہداف کے زیر سایہ حاصل ہوسکتے ہیں۔ صدرجناب احمدی نژاد نے کہا کہ وہ لوگ جو توحید عدل و انصاف اور انسانوں سے محبت کے اصولوں پر عقیدہ نہیں رکھتے وہ نہ صرف کوئی ثمرہ حاصل نہیں کرسکے ہیں بلکہ اپنے پیروکاروں کی ہلاکت کا سبب بنے ہیں۔ خلیج فارس سے موسوم پل کی تعمیر کا کام آج سے شروع ہوا ہے۔ یہ پل جزیرہ قشم کو بندرعباس سے اور شمالی کوریڈور کو جنوبی کوریڈور سے ملائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110